Breaking News
Home / اہم خبریں / چین نے پاکستان کو جدید ترین ہتھیار دے کر بھارت کو پریشان کر دیا

چین نے پاکستان کو جدید ترین ہتھیار دے کر بھارت کو پریشان کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے اور کبھی پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا، چین اب پاکستان کو پچاس مسلح ونگ لونگ ٹو ڈرون طیارے دینے جا رہا ہے جس پر بھارت پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے، ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو چین پچاس مسلح ونگ لونگ II ڈرون طیارے دینے جا رہا ہے، ان طیاروں کے مطابق چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طیارے مقبوضہ کشمیر جیسے سطح سمندر سے

زیادہ بلند علاقوں میں بھارت کی زمینی فارمیشنز کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتے ہیں، اس کی وجہ چینی میڈیا نے یہ بتائی کہ ان ڈرون طیاروں کے حملے کا جواب دینے کیلئے فی الوقت بھارت کے پاس صلاحیت موجود نہیں ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اگر اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ڈرون طیارے داخل ہوتے ہیں تو بھارتی فوج کی زمینی فارمیشنز اس حملے کو روکنے میں ناکام ہو جائیں گی۔

Share

About admin

Check Also

عمران خان حکومت کو کس بات کی سزا دی گی؟؟؟ امریکا کونسی پالسیوں پر ناراض تھا ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

عمران خان حکومت کو کس بات کی سزا دی گی؟؟؟ امریکا کونسی پالسیوں پر ناراض …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com