ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ہے۔ حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی ہے اور غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق
بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں جبکہ پنجاب میں ایک ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے جبکہ سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ آپریشن سندھ، پنجاب اور کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائےگا اور تمام غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے جائیں گے۔