لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے نجی کیفے کے باہر پولیس اہلکار سے ج ھ گڑا کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت 13جنوری تک منظور کرتے ہوئے اسے گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے تھانہ ڈیفنس بی پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے درخواست گزار خاتون کانزہ رحمان کی عبوری ضمانت پرسماعت کی درخواست گزار اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی اور موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان کی شریف شہری ہیں،آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہیں مے -نو-شی نہیں کر رہی تھی پولیس اہلکار نے بدتمیزی کی اور قانون سے تجاوز کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کہے شہریوں کے سامنے سرعام اہلکار نے برا بھلا کہا،سوشل میڈیا پر تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ہے وہ شامل تفتیش ہوکرپولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتی ہے عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے،عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کواسے گرفتارکرنے سے روک دیاہے۔