اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان کے لیے تیارکردہ ایک نئے ہتھیارکودنیاکے سامنے پیش کردیاہے جس نے بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمن ممالک میں کھلبلی مچادی۔بھارتی ٹی وی چینلز پراس حوالےسے بریکنگ نیوز چلائی جارہی ہیں۔برطانوی اخباردی گارڈین نےکچھ عرصہ قبل ایک خبربریک کی تھی
جس میں کہاگیاتھاکہ پاکستان چین کےساتھ مل کرجے ایف 17تھنڈر کے علاوہ ایک اورطیارہ بھی بنانے میں مصروف ہے اس حوالے سے اخبار نے ایک تصویربھی جاری کی تھی۔جس میں جنرل باجوہ کوچین میں کسی نئے تیارہونے والے طیارے کامعائنہ کروایاجارہاتھا۔اس تصویرکے منظرعام پرآنے کے بعد بھارت سے یہ خبرمنظرعام پرآئی تھی کہ پاکستان چین سے جے 10سی یاJH-7نامی طیارے خریدنے والاہےبھارت کے اس ڈرائونے خواب کوچین نے سچ ثابت کرتے ہوئےپاکستان کے نئے طیارے کودنیاکے سامنے پیش کردیاہے۔چین کی دفاعی ویب سائٹ چائنہ ملٹری نے پاکستان کے لیے تیارکردہ طیارے J10C کی تصویرکودنیاکے سامنے پیش کردیاہے۔پاکستان چین سے 36کی تعدادمیں J10Cطیارے خریدنے والاہے۔