Breaking News
Home / اہم خبریں / مفتی منیب الرحمان کی چھٹی ، اگلارویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین کسے بنا دیا گیا ؟ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مفتی منیب الرحمان کی چھٹی ، اگلارویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین کسے بنا دیا گیا ؟ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق نے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19ارکان پر مبنی ہو گی جبکہ مولانا عبد الخبیر آزاد کو بطور رویت ہلال کمیٹی تعینات کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے

مطابق کمیٹی میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی اور ڈاکٹر مفتی علی اصغر شامل ہوں گے۔مفتی فیصل احمد، سید علی قرار نقوی اور مفتی یوسف کشمیری کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، قاری میر اللہ، صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر ساجد بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہوں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

Share

About admin

Check Also

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں تیار ہو گا جانیے

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com