سلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کا معاہدہ ہوگيا جس کے تحت قومی شاہراہ کے 66 کلو میٹر پر مشتمل 4 حصوں کی مرمت ہوگی۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے سفیر نے بھی شرکت کی۔اقتصادی امور ڈویژن اس میں ہالا اور مورو کا حصہ بھی
شامل ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ مرمتی منصوبے کیلئے چینی گرانٹ کے شکر گزار ہیں کیونکہ این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطہ بڑھے گا۔ چین نے انسداد کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے بھی تعاون کیا اور سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی و معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رہے گا۔