Home / اہم خبریں / سونے کی قیمت میں 25600روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 25600روپے اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2020 کے اختتام کے ساتھ ہی نئے سال 2021 کا آغاز ہو چکا ہے۔ سال 2020 پوری دنیا کے لئے کچھ زیادہ ٹھیک نہ رہا اور کرونا کی وبا نے پوری دنیا کے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ پوری دنیا میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے کو آئی۔ سال 2020

میںدوسری اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں کو بھی پر ہی لگ گئے۔ قیمتیں نئی سے نئی بلندیوں تک پہنچتی چلی گئیں۔ بیتے سال 2020 میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 25600روپے اضافہ ہو ا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 29فیصد تھا۔ ایک سال میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 21947 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک سال میں 372 ڈالر بڑھی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 فیصد بڑھی ہے۔ سال کے آخری روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 301 روپے اضافے سے 97737 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1894 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com