Home / اہم خبریں / ایک دلچسپ تحریر

ایک دلچسپ تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔صرف خواتین ہی نہیں کچھ ہماری طرح کے پینڈو بھی بہت سادہ اور معصوم ہوتے ہیں۔۔ایک دیہاتی ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کھانا کھانے چلا گیا۔ویٹر نے آڈر لیا۔۔دیہاتی نے پوچھا۔کیا کیا پکا ہے ؟؟ ویٹر نے بڑے مودب انداز میں کہا۔۔جناب، چکن کڑاہی۔۔چکن چلی۔

۔۔چکن فرائی۔۔مٹن۔۔بیف کڑاہی۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔دیہاتی کو اتنے مشکل مشکل نام سمجھ نہ آئے،اس نے سر کھجاتے ہوئے کہا۔۔سارا کچھ لے آؤ۔۔ویٹر نے اوکے کہا اور کچھ ہی دیر میں سب کچھ لاکر ٹیبل پر سجادیا۔۔دیہاتی نے اتنی ساری ڈشیں دیکھیں پھر کچھ لمحے سوچا، اسے لگا کہ شاید یہ سب کچھ بہت مہنگا ہوجائے گا اور اتنے مہنگے کی جیب اجازت نہیں دیتی۔۔اب دیہاتی نے ویٹر سے ریٹ پوچھنا شروع کردیئے۔۔اس کا کیا ریٹ ہے؟ اس کا کیا ریٹ ہے؟؟ ویٹر غریب دیہاتی کو سب ڈشوں کے ریٹ بتاتا گیا۔۔آخر میں دیہاتی نے چٹنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا اس کا کیا ریٹ ہے؟؟ ویٹر نے مسکرا کرکہا۔۔سر یہ چٹنی فری ہے۔۔ویٹر کی بات سن کر دیہاتی کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔۔فوری بول پڑا۔۔باقی سارا کچھ چُک لے بس۔۔چٹنیاں پیاں رہن دے۔۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com