Home / اہم خبریں / شہد کی مکھی کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے سب کو بڑی خوشخبری سنا دی

شہد کی مکھی کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے سب کو بڑی خوشخبری سنا دی

نیویارک (ویب ڈیسک) چھاتی کا کینسر خواتین میں عام پائی جانے والی کینسر کی قسم ہے جس سے سالانہ لاکھوں خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے شہد کی مکھی کے زہر کے ذریعے اس کینسر کا علاج دریافت کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اے بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا مادہ چوہوں کو ان کی موجودہ کیموتھراپی ادویات کے ساتھ شہد کی مکھی کے زہر میں پایا جانے والا مرکزی کمپاﺅنڈ بھی دینا شروع کیا۔ آسٹریلوی شہر پرتھ کے ہیری پرکنس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے سائنسدانوں کی اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جن مادہ چوہوں کو کیموتھراپی ادویات کے ساتھ یہ کمپاﺅنڈ دیا جاتا رہا ان میں صحت یابی کی شرح کئی گنا زیادہ ہو گئی تھی اور ان کے کینسر کے ٹیومرز کی نمو نہ صرف رک گئی بلکہ ان کے سائز میں تیزی سے کمی بھی آنے لگی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیارا ڈوفی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ تحقیق چھاتی کے کینسر کے علاج میں ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہو گی اور ہم اس مرض سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔“

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com