Home / اہم خبریں / قومی خزانے پر مزید بوجھ ناقابل قبول۔۔ تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سےحکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔سرکاری ملازمین کیلئے سال کی سب سے بڑی خبر

قومی خزانے پر مزید بوجھ ناقابل قبول۔۔ تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سےحکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔سرکاری ملازمین کیلئے سال کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کے موجودہ نظام میں اصلاحات لانے کی تیاری کرلی، اصلاحات سے قومی خزانے پر مالی بوجھ میں کمی ہوگی، پےاینڈ پنشن کمیشن تنخواہوں، پنشن، مراعات اور مونیٹائزیشن کا بھی جائزہ لےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے چیئرپرسن پے اینڈ پنشن کمیشن نرگس سیٹھی نے ملاقات کی، جس میں نرگس سیٹھی نے وزیرخزانہ کو تنخواہوں اور پنشن کے موجودہ نظام میں اصلاحات کی تیاری سے متعلق بریفنگ دی۔نرگس سیٹھی نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ کمیشن تنخواہوں اور پنشن کے موجودہ نظام میں اصلاحات کی کوشش کررہا ہے۔ کمیشن تنخواہوں اور پنشن کے قومی خزانے پر

بوجھ میں کمی کی کوشش کررہا ہے۔وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ پےاینڈ پنشن کمیشن تنخواہوں، پنشن ، مراعات اور مونیٹائزیشن کا جائزہ لے۔ جبکہ پےاینڈ پنشن کمیشن قابل عمل سفارشات پیش کرے۔واضح رہے پچھلے سال 22 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے پنشنزر کی پنشن کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنشنز کا ہمارے اوپر بڑا پہاڑ چڑھتا رہا ہے۔ کسی نے پلان بنانے کیلئے توجہ نہیں دی، ملائیشاء میں پنشن کو سیونگز میں منتقل کردیا گیا جس سے ان کا اثاثہ بن گیا، ڈاکٹرعشرت کو کہا کہ پنشن اسکیم کیلئے ملائشیاء کی طرز کا پلان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنشنز کا ہمارے اوپر بڑا پہاڑ چلتا رہا ہے، کسی نے پنشنز کا پلان نہیں کیا، پنشن اداروں میں بڑھتی جارہی ہے، کسی نے اس پر توجہ نہیں دی، ڈاکٹرمہاتیر نے کہا تھا کہ پنشن کوسیونگز میں منتقل کردیا تھا جس سے ان کا اثاثہ بن گیا۔ لیکن یہاں بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹرعشرت کو ہدایت کی اس پر پلان دیں۔وفاقی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کے موجودہ نظام میں اصلاحات لانے کی تیاری کرلی، اصلاحات سے قومی خزانے پر مالی بوجھ میں کمی ہوگی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com