Home / اہم خبریں / چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا

چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا

امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے بیٹےامام باقرؒ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا بیٹا! چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا‘ راستہ چلتے ہوئے ان کے ساتھ تھوڑی دیر کیلئے بھی نہ چلنا‘ کہنے لگے کہ میں بڑا حیران ہوں کہ وہ اتنے خطرناک ہیں!پوچھا کہ وہ کون سے آدمی ہیں؟فرمایا ایک بخیل آدمی اس سے کبھی دوستی نہ کرنا اس لئے کہ

وہ تجھے ایسے وقت میں دھوکہ دے گا جب تجھے اس کی بہت ضرورت ہو گی‘ دوسرا جھوٹا آدمی‘ کہ وہ دور کو قریب ظاہر کرے گا اور قریب کو دور اور تیسرا فاسق آدمی کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ کے بدلے یا ایک لقمہ سے بھی کم میں بیچ دے گا‘ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا ابو! ایک لقمہ میں بیچنا تو سمجھ میں آتا ہے ایک لقمہ سے بھی کم بیچنے کا کیا مطب ہے؟ فرمایا کہ وہ تمہیں ایک لقمہ کی امید پر بیچ دے گا او رچوتھا قطع رحمی کرنے والا آدمی کیونجکہ میں نے قرآن پاک میں کئی جگہ اس پر لعنت دیکھی ہے۔ یہ باپ کی صحبت کے انمول موتی تھے جو بیٹے کو مل رہے تھے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com