Home / پاکستان / انتظا ر کی گھڑیاں ختم ۔۔۔ !!! حکومت نے بالآخر وہ فیصلہ سنا دیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

انتظا ر کی گھڑیاں ختم ۔۔۔ !!! حکومت نے بالآخر وہ فیصلہ سنا دیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

صوابی (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ عوام اس وقت مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں،حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے،جلد مشکل وقت سے نکلیں گے۔ نجی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے اعتراف کیا ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت کو عوام کی مشکلات

کا احساس ہے ،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ہم جب حکومت میں آئے تو معیشت بالکل تباہ تھی،گزشتہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا، پی آئی سمیت دیگر ادارے خسارے میں تھے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میں یہ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کا بیٹا کیوں اسمبلی میں ہے؟سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ بھی ملے گا۔سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےاپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اسد عمر نے حکومتی پالیسی واضح کر دی اور کہا ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کی زندگی بہترکرنے کیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن قانون کےدائرے میں رہ کرجو مرضی کرے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ ہماری قانون کی پاسداری کی پالیسی ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں، ہماری جمہوری پارٹی ہے،عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا بندہ اکھٹا کرتا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں دیکھا، ان کو اس وقت کے حکمران روک ہی نہیں سکتے تھے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں، این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کیئے جائیں۔انھوں نے کہا کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا ہے، بڑے اجتماعات کے حوالے سے ایس او پیز بھی طے ہونے چاہیں، قومی رابطہ کمیٹی میں معاملہ زیر غور آئے گا۔یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com