Home / اہم خبریں / وہ بادشاہ جس کی 20 لونڈیاں اور ایک بیوی ہے۔۔۔!!! پرتعیش زندگی کی حیران کن تفصیلات جان کر آپ کی بھی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

وہ بادشاہ جس کی 20 لونڈیاں اور ایک بیوی ہے۔۔۔!!! پرتعیش زندگی کی حیران کن تفصیلات جان کر آپ کی بھی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

بنکاک(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے 68سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے ایک سال قبل ایک نوعمر لڑکی کو گزشتہ سال اپنی کنیز کے ’عہدے‘ پر فائز کیا اور اسے فوج میں بھی اعلیٰ عہدہ دے دیا تاہم چند ماہ بعد ہی اس پر بے وفائی کا الزام لگا کر اس سے تمام عہدے واپس لے لیے گئے

اور اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے بادشاہ نے اس داشتہ کی سزا معاف کردی اور اسے واپس اپنے ساتھ جرمنی لے گیا جہاں وہ ایک ہوٹل میں اپنی 20سے زائد کنیزوں کے ساتھ مقیم ہے۔ تب سے بادشاہ ایک بار پھر عالمی میڈیا کی خبروں میں ہے اور اس کی زندگی کے متعلق آرٹیکل شائع ہو رہے ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق بادشاہ مہاوجیرالونگ کورن نے 20سے زائد داشتائیں رکھی ہوئی ہیں اور ایک آفیشل کنیز ہے، جسے وہ گزشتہ ہفتے جیل سے نکال کر اپنے ساتھ جرمنی لے گئے۔ اب یہ 21خواتین جرمنی میں بادشاہ کے حرم میں موجود ہیں۔بادشاہ نے جرمنی میں ایک پورا ہوٹل بک کروا رکھا ہے اور اسے فوجی چھاﺅنی کی شکل دے رکھی ہے۔ بادشاہ کی 4بیویاں بھی ہیں تاہم ان کے متعلق معلوم نہیں کہ وہ اس کے ساتھ جرمنی میں مقیم ہیں یا تھائی لینڈ میں۔ رپورٹ کے مطابق بادشاہ مہاوجیرا کی نجی زندگی دنیا کو حیران کر دینے والی ہے ۔ وہ گزشتہ سال اس وقت خبروں میں آئے جب انہوں نے اسی داشتہ کو اپنی ’شاہی کنیز‘ کے عہدے پر فائز کیا اور اس تقریب کی تصاویر منظرعام پر آئیں جہاں یہ کینز اور دیگر لوگ بادشاہ کے سامنے لیٹے ہوئے تھے۔ یہ بھی تھائی لینڈ کی روایت ہے کہ کوئی شخص بادشاہ کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا بلکہ اسے گھٹنوں کے بل چلنا اورکھڑا ہونا پڑتا ہے۔ ان تصاویر میں اس کنیز کو بادشاہ کے پیروں میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تقریب میں بادشاہ کی بیوی ملکہ سوتھیدا تیدجائی بادشاہ کے برابر بیٹھی ہوتی ہے۔ اس کنیز کا نام وونگ وجیراپیکدی ہے جو تربیت یافتہ پائلٹ ہے۔ وہ بادشاہ کے سکیورٹی سکواڈ میں ملازمت کرتی تھی جہاں اسے بادشاہ نے دیکھا اور اپنی کنیز کے طور پر منتخب کر لیا۔ تاہم بعد ازاں اس پر الزام عائد کر دیا گیا کہ وہ ملکہ کی برابری چاہتی ہے اور بادشاہ کے ساتھ وفادار نہیں ہے، چنانچہ اسے عہدے سے ہٹا کر جیل میں ڈال دیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com