Breaking News
Home / اہم خبریں / خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان شدیدتلخ کلامی شہباز شریف نے گتھم گتھا ہونے سے بچایا،وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان شدیدتلخ کلامی شہباز شریف نے گتھم گتھا ہونے سے بچایا،وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

لاہور( آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت میں شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے دوران لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو ،شٹ اپ ، کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صا حبزادے حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کیلئے جب عدالت پہنچے تو وہاں پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ

احمد حسان بھی موجو د تھے کہ اس دوران خواجہ احمد حسان شہباز شریف سے کوئی بات کرنے کیلئے جونہی آگے بڑھے جس پر خواجہ سعد رفیق نے انہیں آگے بڑھنے سے منع کر دیا جس پر دونوں لیگی رہنمائوں کے درمیان کافی حد تک تلخ کلامی ہو گئی ، شہباز شریف سے ملنے سے منع کرنے پر خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ بھی کہہ دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دوں رہنما آپس میں گتھم گتھا ہو نے والے ہی تھے کہ شہباز شریف نے مداخلت کر کے دونوں رہنمائوں کے درمیان بیچ بچائو کر ا لیا ۔ خواجہ سعدرفیق کی خواجہ احمد حسان سے تلخ کلامی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ جب لاہور کا جلسہ ہوا تھا تو خواجہ احمد حسان نے اس جلسے میں شرکت نہیں کی تھی جس سے خواجہ سعد رفیق ان سے کافی نالاں تھے۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com