لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق اور خواجہ حسان احمد شہباز شریف کی موجودگی میں اُلجھ پڑے ، حیران کُن صورتحال پیدا ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماء کواجہ سعد رفیق اور خواجہ حسان کے درمیان شہباز شریف کے سامنے کمرہ عدالت میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے خواجہ سعد شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے ،
خواجہ حسان کی عدم شرکت کے متعلق شہباز شریف کو بتایا گیا ،خواجہ حسان کو لگا کہ سعد رفیق ان کی شکایت لگا رہے ہیں،شکایت کے تاثر پر خواجہ حسان غصے میں آگئے۔اس دوران خواجہ سعد رفیق نے خواجہ حسان کو شہباز شریف سے ملاقات سے منع کیا ، احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا ، شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی درمیان بچ بچاؤ کروا دیا۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جلسے کے دن خواجہ حسان کورونا کی وجہ سے بیمار تھے۔