Home / اہم خبریں / مال مفت دل بے رحم ابرار الحق نے ہلال احمرمیں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں خیراتی تنظیم میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ پر سوشل میڈیا مشیر رکھ لیا

مال مفت دل بے رحم ابرار الحق نے ہلال احمرمیں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں خیراتی تنظیم میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ پر سوشل میڈیا مشیر رکھ لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین ابرارالحق نے اپنے قریبی معاونین کا تقر کیا ہے جو پہلے بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں جواد رضوی کی شائع خبر کے مطابق اس خیراتی تنظیم میں ان کے لئے عہدے تحلیق کئے گئے ہیں ۔ ابرارالحق کا دعویٰ ہے

کہ مذکورہ تقرریاں رائج پالیسی کی بنیاد پر کی گئی ہیں ۔بیانڈ اسٹوڈیوز اور بیانڈ ریکارڈز کے جبران احمد کوڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ مشاہرے پر ابرارالحق کا سوشل میڈیا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔فرائض کی انجام دہی میں جبران خان کو دس تنخواہ دار رضاروں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو قواعد و ضوابط کی پرواہ کئے بغیر رکھا گیا ہے ۔ حماد ملک روز اول سے ابرارالحق کے ساتھ ہیں ، وہ چیئرمین ہلال احمر کے ذاتی معاون ہوں گے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کے پاکستان سوئیٹ ہومز کے جنرل منیجر بھی ہیں ،ساتھ ہی ابرارالحق کی یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں ۔وہ گزشتہ سال جنوری سے ہلال احمر میں کام کر رہے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com