Breaking News
Home / اہم خبریں / عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے سے پہلے یہ کام ضرور کریں وزیرحج وعمرہ نے زائرین کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے سے پہلے یہ کام ضرور کریں وزیرحج وعمرہ نے زائرین کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے پیشگی

حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔ سعودی حکام کے مطابق صرف 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔

Share

About admin

Check Also

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں تیار ہو گا جانیے

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com