Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان سے غربت کے خاتمے کا زبردست فارمولا عمران حکومت کے سامنے رکھ دیا ، اتحادی ہونے کا حق ادا

بریکنگ نیوز:چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان سے غربت کے خاتمے کا زبردست فارمولا عمران حکومت کے سامنے رکھ دیا ، اتحادی ہونے کا حق ادا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان سے غربت کے خاتمے کا شاندار فارمولا حکمران جماعت کے سامنے رکھ دیا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ایک سال کے لیے تمام منصوبے ملتوی کر دے اور غربت دور کرنے کے لیے

ایک سال کاشارٹ ٹرم منصوبہ بنائے۔ مہنگائی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے روزگار اور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے، چاہے اس کام میں ہمیں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کاروباری طبقہ بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو سے بڑھا کر دو سو کر دیتا ہے، مہنگائی کا اثر صرف تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے، کاروباری طبقہ اپنے منافع کا خود تعین کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ اپنی فریاد کس کے پاس لے کر جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنی سیاست بھول کرعوام کی تکلیف دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں، مجھے امید ہےکہ انشاء اللّٰہ اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج جب بھی اقتدار میں آئی اس نے فوری عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ سنا دیا

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com