Breaking News
Home / اہم خبریں / اب والدین کی اجازت کی کوئی ضرورت نہیں! سعودی خواتین کو بڑی اجازت مل گئی، ہر کسی کی خواہش پوری ہونے کا وقت

اب والدین کی اجازت کی کوئی ضرورت نہیں! سعودی خواتین کو بڑی اجازت مل گئی، ہر کسی کی خواہش پوری ہونے کا وقت

سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین پر خاصی مہربانیاں کی جا رہی ہیں، انہیں بہت سی آزادیاں اور حقوق دیئے جا رہے ہیں، جن کا آج سے چند سال پہلے تصور کرنا بھی محال تھا۔ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، والدین کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے، کاروبار کرنے

اور دیگر آسانیاں مل گئی ہیں۔ اب سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ایک اور بڑی رعایت دے دی گئی ہے۔ سعودی محکمہ شہری امور نے اعلان کیا ہے کہ خواتین سرپرست کی اجازت کے بغیر اپنا نام تبدیل کر سکیں گی۔ تاہم اس کے لیے ان کی عمر 18 برس یا اس سے زائد ہونی ضروری ہے اور ان کا شناختی کارڈ بھی بنا ہو۔ ایسی صورت میں وہ اپنا نام تبدیل

کر سکیں گی۔ تاہم خواتین صرف ایک بار ہی اپنا نام تبدیل کروا سکیں گی۔ دوسری بارنام تبدیل کرنے کی صورت میں تبدیلی کی ٹھوس وجہ بتانی ہو گی جس کے بعد چھان بین کرنے کے بعد ہی نام کی تبدیلی ہو سکے گی۔ 18 سال سے کم عمر خواتین بھی اپنا نام تبدیل کروا سکتی ہیں تاہم انہیں اس کے لیے اپنے والدین کی رضامندی حاصل کرنا ہو گی جو کہ تحریری صورت میں بھی ہو سکتی ہے ، یا والدین میں سے کوئی ایک پیش ہو کر بھی بچی کا نام بدلنے پر رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔ الجاسر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے شناختی کارڈ میں نام کی تبدیلی اور غلطیوں کی تصحیح کا مرحلہ کافی وقت لیتا تھا، تاہم اب یہ بہت کم وقت میں طے پا جائے گا۔ مزید یہ کہ خاندانی نام میں کمی بیشی

مثلا آل یابن کے اضافے یا حذف کرنے کی صورت میں خاندان کی جانب سے اجازت نامے کی ضرورت ہو گی۔ترجمان کے مطابق دوسری مرتبہ نام تبدیل کرنے کی صورت میں اقدامات سخت ہوں گے اور تبدیلی کی وجہ بھی پیش کرنا ہو گی۔ الجاسر نے بتایا کہ اب تمام اداروں کی کارروائی کمپیوٹرائزڈ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اب ناموں میں اضافہ یاتبدیلی میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com