Breaking News
Home / اہم خبریں / اگر اس سال اجازت مل بھی گئی تو حج کتنا مہنگا ہو گا ؟

اگر اس سال اجازت مل بھی گئی تو حج کتنا مہنگا ہو گا ؟

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) خبروں کے مطابق کورونا وائرس دھیما پڑ گیا اور سعودی حکومت نے اجازت دی تو اس سال حج زیادہ مہنگا ہو گا ۔ حج پر زیادہ لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پرائیویٹ حج آپریٹرز کو مدعو کیا جائے گا ۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر

مذہبی امور نور الحق قادری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سعودی حکومت نے رواں سال اپنے حج منصوبوں سے آگاہ نہیں کیا ، تاہم جدہ میںپاکستان کا حج ڈائریکٹوریٹ سعودی حج سیکرٹریٹ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت قومی صحت سروسز کو حاجیوں کے لئے چینی ویکسین کی باقعدہ فراہمی کے لئے لکھ دیا ہے ۔ متعلقہ وزارت سے کہا گیا ہے کہ وہ عازمین کے لئے ویکسین کی فراہمی کو ترجیح دیں ۔اگر سعودی حکومت اجازت دیتی ہے تو عازمین کو روانگی سےقبل ویکسین دی جائے گی ۔ تاہم یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ سعودی حکومت چینی ویکسین کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com