نئی دہلی(ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ ) نیپال سے اپنے فیس بک فرینڈ کو ملنے بھارت آئی لڑکی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس لڑکی کی عمر 16سال بتائی گئی ہے جس کی فیس بک کے ذریعے بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر سیہور کے رہائشی 20
سالہ نوجوانساتھ دوستی ہو گئی اور وہ اسے ملنے سیہور چلی آئی۔ پولیس نے لڑکی کو پکڑ کر بھوپال میں ’چلڈرن ویلفیئر کمیٹی‘ کے حوالے کر دیا ہے اور اب اسے واپس نیپال بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی رہائشی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ سیہور کے ایک نوجوان کے ساتھ محبت کر تی ہے جس سے اس کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ وہ ہوا ئی جہا ز میں سوار ہو کر بھارت پہنچی او ر کئی شہروں سے بسوں پر سفر کر تی ہوئی بالآخر سیہور پہنچ گئی۔ لڑکی کا دوست، جو ایک میڈیکل سٹو ر میں ملازمت کرتا ہے، نے لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی، جنہوں نے آ کر لڑکی کو تحویل میں لے لیا او ر اس کے کم عمر ہونے کی وجہ سے بچوں کی فلاحی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ کے