Breaking News
Home / اہم خبریں / پولیس موبائل بزرگ شہری پر چڑھ دوڑیپیٹی بھائیوں کے خلاف پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار

پولیس موبائل بزرگ شہری پر چڑھ دوڑیپیٹی بھائیوں کے خلاف پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار

ٹنڈوالہ یار(این این آئی)ٹنڈوالہ یار تھانہ اے سیکشن کی پولیس موبائل بزرگ شہری پر چڑھ دوڑی۔ پیٹی بھائیوں کے خلاف پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار کالرو برادری کا بزرگ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

بعد ازاں پولیس کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پولیس موبائیل سے مبینہ طور پر زخمی ہونے والے بزرگ محمد ھاشم کالرو ریاض کالرو اور صادق کالرو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے بھٹی ہوٹل کے مقام پر ڈاکٹر کی کلینک سے بارہ سالا بچے رانو کولھی کو گرفتار کرکے لیکر جارہی تھی بچے کی گرفتاری کی معلومات کرنے پر پولیس برہم ہوگئی بڑی عمر کے بزرگ کا بھی لہاز نہیں کیا پولیس موبائل محمد ھاشم کالرو پر چڑادی جسکے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا علاج کے لیئے ہسپتال لائے تو ڈاکٹرز نے کہا پولیس کیس ہے لیٹر لیکر آ جب ہم تھانے پہنچے تو پولیس کی جانب سے رپورٹ درج کرنے سے صاف انکار کردیا گیا انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے دھمکی دی ہے کہ جسے کہنا ہے جاکر کہو ہم رپورٹ درج نہیں کریں گے اس کے بعد ہم نے انصاف کے حصول اور بااعلی افسران کو آگاہی دینے کے لیئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Share

About admin

Check Also

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر نعمان نیاز بارے افسوسناک خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر نعمان نیاز بارے افسوسناک خبر پی ٹی وی سپورٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com