Breaking News
Home / اہم خبریں / اب لوگ اپنے مردہ رشتہ داوں سے باتیں بھی کرسکیں گے، مگر کیسے؟ نئی ٹیکنالوجی ایجاد ہونے والی ہے یہ ٹیکنالوجی کب آئے گی، جانیں

اب لوگ اپنے مردہ رشتہ داوں سے باتیں بھی کرسکیں گے، مگر کیسے؟ نئی ٹیکنالوجی ایجاد ہونے والی ہے یہ ٹیکنالوجی کب آئے گی، جانیں

ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ! نیویارک میں مائیکرو سافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی

کے ذریعے مرنے والوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو سمجھے گی اور انہی کی طرح گفتگو کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔ یہ صرف آواز ہی نہیں بلکہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ اپنے مرنے والوں سے جو بھی بات کریں گے وہ اس کا جواب دے گا۔ مائیکرو سافٹ نے اس حیران کن ایجاد کی سند حق ایجاد حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔ یہ صرف آواز ہی نہیں بلکہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com