Breaking News
Home / اہم خبریں / ہر چیز ہو گی میڈ ان پاکستان ۔۔ یہ سال کیا تبدیلی لانےوالا ہے؟ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

ہر چیز ہو گی میڈ ان پاکستان ۔۔ یہ سال کیا تبدیلی لانےوالا ہے؟ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔ یہ سال میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر ہوگا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا

کہ سال 2021 کا سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے۔ کم از کم دنیا کے 2 بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com