Home / اہم خبریں / اس بچی کا زندہ رہنا ایک معجزہ

اس بچی کا زندہ رہنا ایک معجزہ

لندن (ویب ڈیسک) گلے میں پھنسی بیٹری کے ساتھ بچی نے معجزانہ طور پر 4 ماہ گزار لیے۔بتایا جا رہا ہے کہ 11 ماہ کی ایک بچی کے گلے میں ایک بیٹری پھنس گئی جو والدین کی ہر کوشش کے بعد بھی باہر نہ آئی ۔ شروع میں تو زیادہ مسئلہ نہ بنا لیکن

پھر بچی کو کھانے پینے میں مشکل ہونے لگی ۔والدین بچی کو ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹرز نے بغیر تحقیق کے وائرل انفیکشن یا گلے میں معمولی درد سمجھ کر دوا دی جس سے وقتی طور پر بچی کو آرام آیا لیکن وہ مستقل پریشانی میں مبتلا رہی۔والدین کی تشویش بڑھی تو سرجن نے بچی کا معائنہ کیا اور گلے کا ایکسرے کیا جس میں ڈاکٹر گلے میں پھنسی کوئی ٹھوس چیز دیکھ کر حیران رہ گیا۔ڈاکٹر نے فوری طور پر سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور والدین کی اجازت کے بعد دو گھنٹے کی کامیاب سرجری کے ذریعے بیٹری کو نکال کر بچی کی تکلیف دور کر دی گئی ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com