Home / اہم خبریں / جاوید چوہدری کی باتیں آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

جاوید چوہدری کی باتیں آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔میرا دعویٰ ہے میاں نواز شریف آج اپنے پورے خاندان کو سیاست سے نکال دیں اور یہ اعلان کر دیں میں صدر بنوں گا اور نہ وزیراعظم اور نہ میرے خاندان کے کسی شخص کا سیاست سے تعلق ہو گا

اور یہ اس کے بعد پارٹی کے چیئرمین بن جائیں اور پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع دے دیں‘ آپ یقین کریں یہ شخص ملک کا مقدر بدل کر رکھ دے گا لیکن بدقسمتی سے نواز شریف سیاست میں جو بھی مہرہ کھیلتے ہیں یہ اپنے آپ اور اپنے خاندان کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں اور ان کی اس کم زوری کی سزا ملک اور خاندان دونوں بھگت رہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی اس اپروچ کے تازہ ترین شکار ہیں۔میاں صاحب کی للکار اور پھر خاموشی نے مولانا کو گرداب میں پھنسا دیا ہے چناں چہ پی ڈی ایم اگر سینیٹ کے الیکشنز تک حکومت نہیں گرا پاتی تو حکومت مارچ تک مولانا پر کریک ڈائون کر دے گی اوریہ بھی میاں شہباز شریف کی طرح اپنے خاندان سے نیب عدالت میں ملاقات کیا کریں گے اور اس کے ذمے دار نواز شریف ہوں گے‘ دوسرا میاں نواز شریف میں بے انتہا ضد ہے‘ فوج کے ساتھ ان کی دوریاں 1992میں شروع ہوئیں‘ یہ اس وقت سے بار بار شکست کھاتے آ رہے ہیں اور ہر بار واپس آ کر دوبارہ کیلے کے چھلکے پر پائوں رکھ دیتے ہیں۔فوج ملک کی سب سے بڑی حقیقت ہے اور آپ جب تک اس حقیقت کو حقیقت نہیں مانتے آپ ملک میں حکومت نہیں کر سکتے مگر میاں صاحب بار بار یہ حقیقت فراموش کر بیٹھتے ہیں‘ یہ ہر بار دوچار بڑے کارنامے سرانجام دینے کے بعد پاور سیکٹر کے اعصاب کا جائزہ لینا شروع کر دیتے ہیں اور تیسری خامی میاں نواز شریف آج تک لڑائی یا صلح کا فیصلہ نہیں کر سکے

‘یہ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں اور دوسری طرف لندن جا کر بیٹھ جاتے ہیں‘ یہ ’’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘‘ کا اعلان بھی کرتے ہیں اور دوسری طرف مذاکرات بھی جاری رہتے ہیں‘ شاہد خاقان عباسی پیغام لے کر جاتے ہیں اور پیغام لے کر واپس آتے ہیں‘ یہ کیا ہے؟ یہ جب تک لڑائی یا صلح کا فیصلہ نہیں کرتے یہ اسی طرح گرداب میں پھنسے رہیں گے ۔اور ہم اب آتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف‘ آپ یہ یاد رکھیں ملک میں صرف ایک ہی بائینڈنگ فورس ہے اور وہ ہے فوج‘ یہ جب تک موجود ہے یہ ملک اس وقت تک قائم ہے‘ یہ دھاگا جس دن ٹوٹ گیا اس دن تسبیح کے سارے منکے بکھر جائیں گے اورپھر نواز شریف اور عمران خان دونوں کا انتقال لندن میں ہو گا‘ میں بار بار عرض کرتا ہوں یہ ملک فوج کے بغیر بچ نہیں سکتا اور جمہوریت کے بغیر چل نہیں سکتا چناں چہ سیاست دانوں اور فوج دونوں کو کھلے دل کے ساتھ اکٹھے بیٹھنا ہو گا‘ آپ ایک دوسرے کے دشمن رہ کر یہ ملک بچا سکیں گے اور نہ چلا سکیں گے۔آج پاکستان کا جہاز ضبط ہو گیا اور ایک شخص کی نااہلی سے پورے ملک کی بجلی بند ہو گئی‘ کل ملک کی ہر چلتی ہوئی چیز بند ہو جائے گی اور ہمارا ہر اثاثہ ضبط کر لیا جائے گا اور ہم اگر باہر ہیں تو ہم اندر نہیں آ سکیں گے اور ہم اگر اندر ہیں تو ہم باہر نہیں جا سکیں گے‘ پوری دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے‘ صرف جوتے کھانے باقی ہیں اور یہ بھی کسی دن ہو جائے گا اور ہم ایک دوسرے پر الزام لگا کر سو جائیں گے چناں چہ ہوش کریں‘ آنکھیں کھولیں۔ آپ ایک بار! جی ہاں ایک بار کھلے دل کے ساتھ پاکستانی بن کر اکٹھے بیٹھ جائیں‘ ملک کا کوئی لانگ ٹرم پیکیج بنا لیں اور گاڑی کو کیچڑ سے باہر نکال لیں ورنہ ہم ورنہ کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

Share

About admin

Check Also

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com