Home / اہم خبریں / لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال برآمد کس بیماری میں مبتلا لڑکیوں کو ایسی صورتحال کا سامناکرنا پڑتا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال برآمد کس بیماری میں مبتلا لڑکیوں کو ایسی صورتحال کا سامناکرنا پڑتا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیاہے جب ایک لڑکی کے پیٹ میں تکلیف کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے معدے کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سے زیادہ بال جمع ہوچکے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ کے کنگ فیصل اسپتال میں جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ٹیم نے پیٹ کے گانٹھ میں مبتلا 18 سالہ لڑکی کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک لڑکی کو لایا گیا جس کے پیٹ میں

تکلیف تھی۔ ضروری تجزیے اور ایکس رے کرانے اور اینڈوسکوپ کے ذریعے معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر ایک کلو گرام سے زیادہ بال ایک گانٹھ کی شکل میں جمع ہیں اور انہوںنے معدے میں ایک دیوار بنا دی ہے۔ ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ لڑکی طویل عرصے سے بال نگلتی رہی ہے اور یہ بال اس کے معدے میں ایک جگہ جمع ہوتے رہے ہیں۔اسپتال میں سرجن کنسلٹنٹ لیڈی ڈاکٹر العنود ششہ نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات ایسی نوعمر لڑکیوں میں ہوتے ہیں جو کسی نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com