Home / اہم خبریں / پاکستان نے امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی

پاکستان نے امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد ، پاکستان نے امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ تبدیلی کی اس فضامیں پاکستان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے ، پاکستان نے ایسا کردار 1972 میں بھی ادا کیا تھا ، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ پاکستان کی قربت کو معاشی وسیاسی حریف کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ،

امریکہ کو سی پیک میں آنا چاہیے اورسرمایہ کاری کرنی چاہیے ، کیوں کہ ہماری سوچ اور اہداف نومنتخب امریکی انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق ہیں ، پاکستان جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں اضافے کیلئے پرامید ہے ، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جو موقع میسرآیا ہے، اسے محفوظ بنانا چاہیے ، نومنتخب امریکی انتظامیہ کو افغانستان میں جاری عمل آگے لے کر جانا چاہئے ، کیوں کہ طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ، افغان عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی ، آغاز سے اب تک جو کچھ حاصل ہوچکا ہے ، اسے محفوظ بنانا اور اس مقام سے آگے بڑھانا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات پر ہمیں تشویش ہے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں ، افغان امن عمل کیلئے سازگار ماحول کی تشکیل میں بہت کٹھن مراحل طے کیے ، افغانستان میں تشدد پر ہمیں تشویش ہے ، کیوں کہ اس سے ماحول خراب ہوسکتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com