Breaking News
Home / اہم خبریں / بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کا پانی روکنے کیلئے متنازعہ ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کا پانی روکنے کیلئے متنازعہ ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریتلے پن بجلی پروجیکٹ کی منظور ی دے دی ہے۔ 5282کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 850 میگا واٹ کا ریتلے پن بجلی پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ یہ منظوری وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق دریائے چناب پر کشتواڑ میں بھارتی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن اور جموں وکشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔51 فیصد اور 49 فیصد شراکت داری ہوگی۔ بھارتی حکومت

776.44 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ پراجیکٹ 60 مہینوں میں شروع کیا جائے گا۔ متنازعہ ڈیم کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے ۔ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کشمیر کو اس بڑے پروجیکٹ سے اب تک اس لئے محروم رکھا گیا ہے کیوںکہ سابق حکومتیں پاکستان کی بین الاقوامی عدالت اور عالمی بینک جانے کی دھمکیوں سے ڈرتی تھیں۔ توانائی کے اس منصوبے کے علاوہ ، کوار پروجیکٹ 540 میگاواٹ پر کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com