Breaking News
Home / اہم خبریں / نئے طریقے سے واردات ڈالنے کی تیاری! حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، عوام کو جھٹکا

نئے طریقے سے واردات ڈالنے کی تیاری! حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، عوام کو جھٹکا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر الگ طریقے سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سمری میں پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 70 پیسے سے بڑھا کر چار روپے 28 پیسے کیا جائے۔

علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 45 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے تجویز کیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر تین روپے 26 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن تین روپے 12 پیسے سے بڑھا کرتین روپے 62 پیسے فی لیٹر کیا جائے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com