Breaking News
Home / اہم خبریں / پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ! قیمت 12 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان

پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ! قیمت 12 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزاور اوایم سی مارجن بڑھانے کی تجویز دی گئی ۔

سمری میں پٹرول پر اوایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے فی لیٹراور ڈیلرمارجن 3 روپے70 پیسے، ڈیزل پر اوایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرمارجن 3روپے 12پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی. اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرمارجن 3 روپے 12 پیسے سے 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com