Home / اہم خبریں / ’’عثمان بُزدار ہی عمران خان کے لیے خطرہ بن گئے۔۔‘‘ آنے والے دِنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ حامد میر نے وزیر اعظم کو پیشگی آگاہ کر دیا

’’عثمان بُزدار ہی عمران خان کے لیے خطرہ بن گئے۔۔‘‘ آنے والے دِنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ حامد میر نے وزیر اعظم کو پیشگی آگاہ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پی ٹی آئی حکومت کے لیے مسئلہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئیے۔ لیکن گذشتہ دو اسمبلیوں یعنی گذشتہ دس سالوں کی

پاکستان کی جو پارلیمانی سیاسی تاریخ ہے وہ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ 2008ء میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو اسمبلی نے اور حکومت نے اپنی مدت پوری کی لیکن وزیراعظم دو تھے، پہلے یوسف رضا گیلانی تھے پھر راجہ پرویز اشرف۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو اُن کی حکومت نے مدت تو پوری کی لیکن وزیراعظم دو تھے، پہلے نواز شریف تھے اور پھر شاہد خاقان عباسی ۔حامد میر نے کہا کہ اس لیے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر چہرہ تبدیل ہونا ہے تو ہو جائے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئیے۔ یہ ہیٹرک ہونی چاہئیے۔ یہ میری ذاتی خواہش ہے لیکن پی ٹی آئی کو خود بھی کوئی ایسا کام کرنا چاہئیے کہ اُن کی حکومت مدت پوری کرے۔ اب وہ کیا کر رہے ہیں یہ سب کے سامنے ہیں۔ پاکستان کا ایک بڑا صوبہ ، پنجاب کافی عرصہ کے بعد مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی اور کو ملا ہے، جس طرح اس صوبے کو چلایا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں جو اراکین ہیں وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو جا جا کر وزیراعلٰی پنجاب کی شکایتیں لگا رہے ہیں۔ ایسے حکومت نہیں چلتی۔ اگر عمران خان مرکز میں اپنی حکومت کو گھسیٹتے رہیں اور پنجاب اُن کے ساتھ نہ چلے تو پانچ سال پورے کرنے کے بعد بھی یہ لوگوں کو کیا دکھائیں گے؟ حامد میر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ عثمان بزدار ہیں، عثمان بزدار عمران خان کا مسئلہ نمبر ایک ہیں۔ اب اگر وہ یہ بات نہیں مان رہے اور ضد پر اڑے ہوئے ہیں تو میرے خیال میں وہ اپنے آپ سے دشمنی کر رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com