لاہور (نیوز ڈیسک ) لینڈکروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ معروف سیاستدان کا پوتا نکلا۔بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ننھا ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269 سردار اظہرعباس چانڈیہ کا پوتا ہے۔
پانچ سالہ بچے فہد کے والد مظہر عباسی ایم پی اے اظہر چانڈیو کے بہٹے ہیں اور چانڈیہ چوک منڈا مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں۔فہد کے دادا اور صوبائی رکن اسمبلی چانڈیہ بھی ن لیگ کے مبینہ فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے رہے۔