Breaking News
Home / اہم خبریں / 40دنوں میں 35کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

40دنوں میں 35کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

وانا(این این آئی)انگوراڈہ گیٹ پر چالیس دنوں میں 35کروڑ کرپشن کا انکشاف،احمدزئی وزیر قبائل کے چار بڑے اقوام زلی خیل،توجئے خیل ،خوجل خیل اور گنگی خیل قبائل کا سکاؤٹس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تین دنوں سے جاری مذاکرات تعطل کاشکار، جمعرات کو چار اقوام اور 1800سو افراد پر مشتمل گرینڈ جرگے کا اعلان کریا۔یاد رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے مذکورہ چار اقوام کا تحصیل برمل انگوراڈہ گیٹ پر مراعات کی مدمیں ڈول کی تھاپ پر جرگہ جاری رہا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جرگہ اراکین ملک سعداللہ خان،ملک گلدراز،ملک شیریار اور ملک سیدرانور

گنگی خیل نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ انگور اڈہ پر ہر قسم کے نفع و نقصان مذکورہ چار اقوام کا مشترکہ ہیں لیکن سکاؤٹس فورس کی ملی بھگت سے گزشتہ چالیس دنوں سے قوم توجئے کے زلی شاخ زالول خیل نے انگوراڈہ گیٹ مراعات کو زاتی ملکیت سمجھ کر جس سے زلی خیل،توجئے خیل ،خوجل خیل اور گنگی خیل قبائل کا 35کروڑ نقصان ہو چکا ہیں انھوں نے کہا کہ انگور اڈہ گیٹ پر نفع و نقصان پیچھلے 40 سالوں سے مشترکہ تھی اور ہے لیکن سکاؤٹس فورس کی ملی بھگت سے مذکورہ معاملہ خون خرابی کی طرف گامزن یے ہر قسم کی جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔واضح رہے کہ انگوراڈہ پر عرصہ دراز سے ایک ٹرک اشیائے ضروریہ کی مد افغان اور پاکستانی گورنمنٹ نے متفقہ طور پر بغیر ٹیکس فراہم کیا تھا اس بابت احمدزئی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے میں مداخلت کریں۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com