Home / اہم خبریں / نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان؟ پاکستان اور برطانیہ نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا

نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان؟ پاکستان اور برطانیہ نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد : نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان؟ پاکستان اور برطانیہ کا مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2 طرفہ معاہدہ طے کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پاکستا میں تعینات برطانوی سفیر کرسچئین ٹرنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اس معاہدے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نا ملے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا۔ لیکن پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر برطانوی سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے پاکستان کے انتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سکیورٹی بہت تسلی بخش ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کے سلسلے میں برطانیہ جانے کے بعد سے تاحال وطن واپس نہیں آئے۔ عدالت کی جانب سے نواز شریف کو علاج کے غرض سے چند ہفتوں کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی تھی،

تاہم قائد ن لیگ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان واپس نہیں آئے۔ اس تمام صورتحال میں تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اور اسی دوران اب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق طے پایا ہے۔

Share

About admin

Check Also

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com