Breaking News
Home / اہم خبریں / ملک میں رمضان اور عیدین ایک دن منانے کی کوششیں ۔ چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا کا بل منظور

ملک میں رمضان اور عیدین ایک دن منانے کی کوششیں ۔ چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا کا بل منظور

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی طور پر وزارت مذہبی امور کے 3 بلوں کی منظوری دی گئی ، جن میں ایک بل کے تحت ملک میں آئندہ چاند کی نجی رویت کی صورت میں 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی جب کہ بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی 2020ء اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020ء کی بھی منظوری سے دی گئی ، اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن پاک ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی ، جس کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر کے استعمال کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی جب کہ قرآن بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی۔ یہاں واضح رہے کہ ملک میں ہر سال رمضان المبارک اور عدین کے موقع چاند کی رویت کے موقع پر ہونے والے اختلاف کے نتیجے میں پاکستان میں ہر سال ہی مزہبی تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ ایک ہی دن منانے میں مسئلہ رہا ہے ، اسی سلسلے میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی اقدامات کیے تھے ، جس کے تحت سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔ جب کہ اسی سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وفاقی وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری عوامی دباؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com