Breaking News
Home / اہم خبریں / قائد اعظم کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے کا انکشاف

قائد اعظم کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام 10 تک میں اینکرپرسن ریحان طارق نے انکشاف کیا کہ لاہور کے پوش علاقے گلبرک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 29 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ قبضہ مافیا نے مادر ملت فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی اراضی پر بھی قبضہ کرکے پلازے اور شابنگ مالز تعمیر کرلئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 31 دسمبر 2019 کو اربوں روپے مالیت کی زمین کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور محکمہ مال سے ریکارڈ لیا،

بابائے قوم کی اراضی سے متعلق ان کی وصیت بھی حاصل کی اور سورس رپورٹ بھی خود ہی تیار کی۔ریحان طارق کے مطابق قائد اعظم ٹرسٹ کی اراضی خسرہ نمبر 2181، 2129، 2200، 2180، 2185، 2184 پر مشتمل تھی لیکن اب ٹرسٹ کیلئے وقف کردہ اراضی پر شاپنگ مالز اورپلازے تعمیر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 13 ماہ کے دوران قائد اعظم کی زمین واگزار کرانے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے۔دوسر ی جانب اسلام آبادپولیس نے گزشتہ ہفتے قبضہ مافیا کے 25ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کرالی ،تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدود I-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com