Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:فواد چوہدری کی اہلیہ کیا لانچ کرنےوالی ہیں ؟ تازہ ترین تفصیلات

بریکنگ نیوز:فواد چوہدری کی اہلیہ کیا لانچ کرنےوالی ہیں ؟ تازہ ترین تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی فیشن برانڈ ‘نساء حسین’ لانچ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی برانڈ حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں لانچ کی ہے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔ فواد چوہدری کی اہلیہ کی برانڈ ‘نساء حسین’ کی شو زٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

نساء حسین کی کریٹو ڈائریکٹر حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔

Share

About admin

Check Also

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا گیا

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com