Breaking News
Home / اہم خبریں / کراچی میں کل پیش آنے والے انوکھا واقعہ

کراچی میں کل پیش آنے والے انوکھا واقعہ

کراچی ( ویب ڈیسک ) ناراض نوجوان کو گھر والوں کی جانب سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھانے پر شہریوں نے واردات سمجھ کر پولیس کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق سکھر کا رہائشی 17 سالہ نوجوان سمیع اللہ فیس بک پر ایک لڑکی سے دوستی کے بعد گھر والوں کو بغیر بتائے کراچی

آگیا جس پر اس کے گھر والے اسے ڈھونڈتے ہوئے کراچی پہنچے ،ہفتہ کی سہ پہر وہ طارق روڈ پہنچے جہاں سمیع اللہ کو دیکھ کر انہوں نے اسے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا،قریب موجود شہری سمجھے کہ نوجوان کو لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے،شہریوں نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر شور مچادیا اور فوری طورپر فیروز آباد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کے درمیان سے گاڑی اور اس میں سوار تمام افراد کو پکڑ کر تھانے منتقل کیا جہاں پولیس کو اصل صورت حال کا علم ہوا،پولیس کے مطابق لڑکی ہجوم کے درمیان سے فرار ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سے افراد آپس میں بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سے افراد آپس میں بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com