Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:پاکستان کا سری لنکا کے لیے امداد کا اعلان، پاکستانی حیران پریشان

بریکنگ نیوز:پاکستان کا سری لنکا کے لیے امداد کا اعلان، پاکستانی حیران پریشان

کولمبو(ویب ڈیسک) پاکستان نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لیے سری لنکا کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی نئی کریڈٹ لائن کی پیشکش کر دی۔ ٹیلیگراف کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ سری لنکا کے دوران کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سری لنکا کو یہ پیشکش دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی سپورٹس کمیونٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عمران خان ہائی پرفارمنس سپورٹس سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سری لنکن ریزورٹ آف کینڈی کی یونیورسٹی آف پیراڈینیا میں ایشیئن تہذیب و ثقافت کے مرز کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com