Breaking News
Home / پاکستان / ڈر صرف اللہ کا ، جس کی مرضی سفارش لے آؤ تم لوگوں کی معافی نہیں ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان

ڈر صرف اللہ کا ، جس کی مرضی سفارش لے آؤ تم لوگوں کی معافی نہیں ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی قومی معاملات اورآئینی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ

ے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں کہا ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیاہے، منی لانڈررز نے معیشت بربادکی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آراو کی تلاش میں ہیں۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ملاقات میں اداروں کےخلاف بیانیہ کسی صورت ملکی وقومی مفادمیں نہیں، عوام ریاستی اداروں کےساتھ کھڑے ہیں، بھرپور دفاع کیا جائے گا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بہترمعاشی اقدامات سےحکومت درست سمت میں آگےبڑھ چکی ہے، درست پالیسی،عوامی مفادکی قانون سازی سےمثبت نتائج کی توقع ہے۔گذشتہ روز زیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہون گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔ نیب انکوائری میں رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے 10 سالہ ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ معائنے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر بھی بےنامی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ آج کل تو شہبازشریف نیب کی تحویل میں مکمل فارغ ہیں۔ اس لیے 3 سوالوں کے جواب دے دیں کہ کیا آپ مسرور انور اور شعیب قمر کو نہیں جانتے؟ یہ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔ 25 ہزار روپے کے ملازم ہیں، جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ اسی طرح آپ خادم اعلیٰ تھے تو آپ کو ہر چیز کا علم ہوتا تھا لیکن کیا کاروبار کا علم نہیں تھا؟ آپ کے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں لیکن آپ نے لندن کے4 فلیٹس کیسے لیے؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

جھوٹ مت بولو، مہنگائی کم کرو ورنہ سب کی چھٹی کر دونگا۔۔!! وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ پر برہم، کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس میں سب کی خوب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com