Home / اہم خبریں / کیا وفاقی دارلحکومت کا نام تبدیل کیا جارہا ہے

کیا وفاقی دارلحکومت کا نام تبدیل کیا جارہا ہے

این این ایس نیوز! اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیااسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز پٹیشن کے خاصے چرچے ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پٹیشن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی شہری کی جانب سے انٹرنیٹ پر دائر پٹیشن میں پکستان کے دارالحکومت کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا

گیا ہے۔ بنگلہ دیشی شہری کا موقف ہے کہ نام اسلام آباد دراصل اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، لہذا پاکستانی دارالحکومت کا نیا نام “اسلام آ گڈ” رکھا جائے۔ ابرار نامی اس شخص کو پاکستانی شہریوں کی جانب سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت کے نام کا اصل مطلب سمجھنے میں ناکام رہا۔نام اسلام آباد کسی طور پر بھی دین اسلام کا غلط مطلب نہیں بنتا، دراصل اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔ نام اسلام آباد پاکستان کے نام کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ جیسے پاکستان کا مطلب ہے پاک سرزمین، ویسے ہی اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے اسلام آباد کا درست مطلب سمجھانے کے بعد بھی بنگلہ دیشی شہری نے تاحال اپنی آن لائن پٹیشن واپس نہیں لی۔ یہاں یہ واضح رہےکہ اسلام آباد پاکستان کا دوسرا دارالحکومت ہے۔ قیام پاکستان کے بعد شہر قائد کراچی ملک کا پہلا دارالحکومت قرار پایا تھا، تاہم پھر ایوب خان کے دور میں اسلام آباد نامی ایک مصنوعی شہر آباد کر کے اسے پاکستان کا نیا دارالحکومت قرار دیا گیا۔ اسلام آباد ناصرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ کچھ برس قبل اسلام آباد کو دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com