اسلام آباد(نیوزڈیسک)احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال ڈی چوک میں اپنے کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے اور اس دوران ایک نامعلوم شخص کی جانب سے احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال اپنے کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب
دے رہے ہیں اور اس دوران ایک جوتا ہوا میں اچھلتا ہوں ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتا ہے ۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوتا پھینکنے والا شخص کون تھا اور کیا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے یا نہیں ؟