Breaking News
Home / اہم خبریں / سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آگئی۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں

کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 102550 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 87920 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے کے بعد 1700 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہر جانب سے پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی اور لیگی رہنماؤں کو دھکے و بدتمیزی پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے جنھوں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com