Breaking News
Home / اہم خبریں / شہری کے نام 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر نکل آئے،شہری بے خبر نکلا، تہلکہ خیز انکشافات

شہری کے نام 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر نکل آئے،شہری بے خبر نکلا، تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(این این آئی) لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا

انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربینامی زون کے نشانے پر آگئے۔ایف بی آر نے مہنگے ٹریلر، کوسٹر اور ٹرکوں کیخلاف کریک ڈان کا آغاز کرتے ہوئے 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو بینامی زون نے نوٹس بھیج دئیے۔جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں نام پرہونیکیباوجود ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہرنہیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور ادائیگی کس کو کی؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ نوٹس کاجواب نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائیگی۔یاد رہے چند روز قبل بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اینٹی بے نامی زون کراچی کو شہری نے تحریری بیان میں کہا میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربینامی زون کے نشانے پر آگئے۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com