Home / اہم خبریں / شہر میں لاک ڈائون ،سکول کالج بند طلبہ کے لیے بڑی خبرآ گئی

شہر میں لاک ڈائون ،سکول کالج بند طلبہ کے لیے بڑی خبرآ گئی

شہر میں لاک ڈائون ،سکول کالج بند طلبہ کے لیے بڑی خبرآ گئی۔۔۔۔۔۔گجرات(ویب ڈیسک) ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر کے دوران وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث

صوبہ پنجاب کےضلع گجرات کےتین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گجرات کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے علاقے لگاؤں چک سادا نواں لوک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں اور گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 مارچ تک ہو گا۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار648 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار600 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 54 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 349 ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 93 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com