Breaking News
Home / اہم خبریں / کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ترک سائنسدان کا مستقبل کی عام وبائوںسے متعلق خوفناک انکشاف

کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ترک سائنسدان کا مستقبل کی عام وبائوںسے متعلق خوفناک انکشاف

انقرہ( آن لائن )کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ترکی کے ایک سائنسدان نے کیا ہے جو کہ ترک ویکسسین کے بھی موجد ہیں ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر پروفیسر شاہین کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے کے لیے پرتول رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے بلکہ اس وبا نے مستقبل کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہین کے مطابق دنیا میں کورونا وبا کے بعد مزید تباہی پھیلانے والی

وباں سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا کہ کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے برخلاف تیار کیا ہے۔ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ پوری دنیا کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 48 ہزار 963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 59 ہزار 765 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری عوامی دباؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com