Breaking News
Home / اہم خبریں / آصف زرداری نے بڑا اعلان کردیا

آصف زرداری نے بڑا اعلان کردیا

سینٹ الیکشنز میں شکست برداشت نہ ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن امیدوار کی شکست کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی متحرک ہوگئے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخاب جیت چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات بارے بریفنگ دی۔ یوسف رضا گیلانی نے ایوان کی کارروائی اور کیمروں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سات ووٹوں کو مسترد کرنا بدنیتی ہے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہم جیت چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے زرداری ہاوَس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے آصف زرداری نے تمام ارکان سینیٹ کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com