Breaking News
Home / اہم خبریں / حالات خراب ۔۔۔ !!! آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا

حالات خراب ۔۔۔ !!! آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

آئی ایس پی آری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور کا دورہ کیاجہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔جوانوں سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور تربیت ہر چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com