Breaking News
Home / اہم خبریں / مراد سعید کی وزارت کے تمام اہداف مکمل! 2 سالوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50 بلین سے بڑھ گیا، ماہانہ کتنی ریکوری ہورہی ہے؟

مراد سعید کی وزارت کے تمام اہداف مکمل! 2 سالوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50 بلین سے بڑھ گیا، ماہانہ کتنی ریکوری ہورہی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کا ریونیو 50 بلین سے بڑھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹر وے پولیس افسران کے اعزاز میں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی موبائل ایپلیکیشن کا اجرا کیا گیا۔ مشورہ ایپ سے مسافر موٹر وے پولیس کو مشورہ دے سکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے کہا کہ ہماری وزارت نے اپنے تمام اہداف کو مکمل کیا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50 بلین سے بڑھا ہے جبکہ 20 ملین پلس ماہانہ ریکوری کر رہے ہیں جس سے قومی خزانے کا تحفظ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 3 ہزار 336 کلو میٹر پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں، اس سال 6 ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکوں پر کام شروع ہوگا۔ 25 مئی کو سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ چترال شندور موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی کا بھی اسی ماہ افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کے اگست میں افتتاح کا بھی اعلان کیا، جبکہ انیوں ںے بلکسر میانوالی موٹر وے کے بھی اسی سال افتتاح کی نوید سنا دی ۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com